بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کا بجلی صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچارج

کی مد میں جمع ہونے والے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم صارفین کو واپس کی جائے گی جب کہ دسمبر 2018ء سے لے کر اب تک جمع ہونے والے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس ضمن میں وزارت پاور ڈویڑن نے تمام کمپنیوں کے سربراہوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ دوسری طرف آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری دے دی، منظور کیے گئے 30 کروڑ ڈالرقرض سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانیکامنصوبہ مکمل کیاجائیگا، یہ منصوبہ بالاکوٹ کے قریب دریائے کنہار پر تعمیرہوگا، پن بجلی بنانے کا منصوبہ کلین توانائی پیدا کرنے کا ہے، مزکورہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔وفاق نے بجلی کے بلوں پر عائد نیلم جہلم سرچارج کو ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جب کہ 2 سال سے جمع ہونے والے سرچارجز صارفین کو واپس کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…