جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)ہونڈا کی طرف سے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے محض ایک دن بعد یاماہا نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔یاماہا کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کے بعد کمپنی کے ماڈل YB125-Z کی قیمت 1

لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 69 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ YB125-ZDX کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھاکر 1 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کی گئی ہے۔کمپنی کے ایک اور ماڈل YBR-125G کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 1لاکھ 90ہزار کی بجائے اب 1 لاکھ 97ہزار روپے ہوگی، تاہم کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وضاحت کے لئے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔  یاد رہے کہ اٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو چکا ہے،سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت دیگر کی قیمت میں 2 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے،کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک اضافہ کرچکی ہے۔اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے،سی ڈی 70 کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 82 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا کمپنی نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کر دی ہے۔اٹلس ہونڈا نے سی جی 125، سی جی 125 ایس ایس ای اور سی بی 125 ایف ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…