ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی لیکن دوسرے دن ہی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو ا اور قیمت 1600 روپے فی تولہ بڑھ گئی، جمعہ کے روز پھر سونے کی قیمت میں 1500 فی تولہ اضافہ ہو گیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے

مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کی تیزی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 731 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم 1500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونا27ڈالر کے اضافے سے1712ڈالر کی بلند سطح پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو ا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں 1600روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ4ہزار500روپے ہو گئی تھی اسی طرح 1372روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 89ہزار592روپے کی سطح پر جا پہنچی تھی۔اس طرح دو روز ہونے والی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد دو دن ہی بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…