اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی معیشت کیلئے بڑی خبر، 2011ء کے بعد پہلی بارمسلسل چھٹے ماہ برآمدات میں بڑا اضافہ

datetime 1  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مارچ میں ملکی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں جبکہ 2011 کے بعد پہلی بار برآمدات مسلسل چھٹے ماہ بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فروری کے مقابلے مارچ میں برآمدات 13.4 فیصد بڑھیں، جولائی تا مارچ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7 فیصد اضافہ ہوا اور

برآمدات کا حجم 18 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 17 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تھیں۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 12 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی تا مارچ درآمدات 39 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 34 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں، مارچ 2021 میں درآمدات 5 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…