منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

گلاب کی خوشبو بچوں کی زندگی پر کونسے زبردست نتائج چھوڑتی ہے ؟ ماہرین کی حیران کن تحقیق

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جرمنی(یواین پی) ماہرین کے مطابق اگر انسان نیند کے دوران یاد رکھنا یا کچھ سیکھنا چاہتا ہے تو اس کا راستہ ناک سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس ضمن میں بچوں پر کیے گئے ایک مختصر سے مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ گلاب کی خوشبو سے یادداشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ جرمنی میں ہوئی ایک تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ متعدد بچوں کو نیند اور کلاس میں پڑھانے کے

دوران گلاب کے پھول کی خوشبو سنگھائی گئی تو انہوں نے انگریزی کے نئے الفاظ سیکھنے میں بہتری دکھائی اور 30 فیصد زائد الفاظ یاد کیے یا سیکھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شاید گلاب کی خوشبو دماغ کے یادداشت والے حصوں کو بہتر کرتی ہے۔ یونیورسٹی آف فرائیڈبرگ سے وابستہ ماہر ہیورگن کورنمائیر نے کہا کہ ”ہمارے مطالعے سے ظاہر ہوا ہے کہ نیند کے دوران گلاب کی خوشبو زیادہ پرتاثیر ہے اور وہ اکتساب پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے’۔ بعض ماہرِ نفسیات کا دعویٰ ہے کہ انسان نیند میں بھی سیکھتا ہے اور یہ عمل ‘ہپنوپیڈیا’ کہلاتا ہے یعنی نیند میں کسی غیرملکی زبان کے الفاظ سننے سے وہ یادداشت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب متعدد ماہرین نے اس تصور کو مسترد کیا ہے لیکن اب پھر سے اس کے حق میں بعض شواہد ملے ہیں۔ اگرچہ  صبح جاگ کر کوئی نئے لفظ نہیں دہراتا لیکن ایک عمل ٹارگٹڈ میموری ری ایکٹویشن (ٹی ایم آر) کے ذریعے سیکھنے کے عمل کو مزید ٹھوس ضرور بناتا ہے۔ یہ عمل نیند کے دوران ہوتا ہے اور گلاب کی خوشبو اسے تقویت فراہم کرسکتی ہے۔ قبل ازیں ماہرین کہہ چکے ہیں کہ بعض اقسام کی خوشبوئیں کسی واقعے یا لمحات کو تازہ کردیتی ہیں۔ حال ہی میں کی گئی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صندل کی لکڑی سونگھنے سے بالوں کی افزائش بڑھ سکتی ہے اور گنج پن کوسست کیا جاسکتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…