جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دن میں تین بار دانت برش کرنے کا بڑا فائدہ سامنے آگیا، ماہرین کی تحقیق میں زبردست انکشاف  

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیؤل(یواین پی) جنوبی کوریا کے طبی ماہرین نے روزانہ دانت صاف کرنے کا ایسا فائدہ بتا دیا جسے جان کر کوئی بھی شخص برش کرنے میں غفلت نہیں کرے گا۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے دانت صاف کرنے کے حوالے سے مطالعاتی تجربہ کیا،

جس میں سیؤل اسپتال اور ایوہا ویمنز یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ماہرین نے حصہ لیا۔تحقیق کے دوران ایک لاکھ 90 ہزار لوگوں کے دانت برش کرنے کے عمل اور اُن کے منہ کی صفائی کے حوالے سے دس سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس کا ماہرین نے موازنہ کیا اور پھر رپورٹ مرتب کی۔تحقیقی اور طبی ماہرین کے مطابق جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق 10سال تک مسلسل برش نہ کرنے والے 16 فیصد شرکا کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا اور تقریباً اتنے ہی لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر تائی جن سانگ کا کہنا تھا کہ ‘دانت برش کرنے کا یہ فائدہ 51سال سے کم عمر لوگوں میں سامنے آیا، اس سے زائد عمر کے لوگوں میں دانت برش کرنے کا کوئی فرق سامنے نہیں آیا اور ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ایک جیسا ہی رہا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…