لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کابینہ کی ہیٹرک مکمل کر نے جا رہا ہے،زمین بوس معیشت کو انڈر 19وزیر خزانہ کے سپرد کر دیاگیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہلے ستیا ناس تھااب سوا ستیاناس
ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کابینہ کو کرکٹ ٹیم سمجھ کر ملک و قوم سے ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا شروع کر دیا ہے،چہرے نہیں سوچ اور اپروچ بدلنے سے تبدیلی آتی ہے،جو ان میں مفقود ہے،ریگولیٹری اداروں کو جوابدہی سے مبرا کر کے کس کی خدمت کی جا رہی ہے۔