لاہور (نیوزڈیسک)عیدالفطر کے دن قریب آتے ہی اسٹیٹ بینک کے باہر نئے کرنسی نوٹوں کے غیر قانونی کاروبار میں تیزی آ گئی ،کرنسی نوٹوں کی طلب میں اضافے کے باعث بلیک قیمت 350سے لے کر 550روپے وصول کی جانے لگی۔تفصیلات کے مطابق شہری عید الفطر پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹوں کے حصول میں دشوواری کے بعد بلیک میں نوٹ خرید رہے ہیں۔10 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی کی قیمت جو 1000 روپے مقرر ہے اسے 1350 ،20 روپے کے نئے نوٹوں کی گڈی کی قیمت 2000 کی بجائے 2450 روپے ، 50 روپے کی گڈی کی قیمت 5000 روپے تھی لیکن اسے 5450 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے ۔ اسی طرح 100 روپے کی گڈی کی قیمت 10000 روپے تھی لیکن اسے 550روپے اضافے سے 10550 میں فروخت کیا جارہا ہے ۔