جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ پرچون کی سطح پر فی کلو چینی کے نرخ115روپے تک جا پہنچے

datetime 27  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) چینی کے تھوک فروشوں نے چینی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اکبری منڈی میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں ہفتے کے روز 170 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ جس کے بعد 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت مزید بڑھ کر 5 ہزار 230 روپے

ہو گئی ہے اور اس اضافے کا اثر پرچون کی سطح پر بھی پڑا ہے۔ جس کے نتیجے میں پرچون کی سطح پر فی کلو چینی کے نرخ 110 روپے سے 115 روپے ہوگئے ہیں۔ چینی کی قیمت میں بڑھنے کے مسلسل رجحان پر شہری حلقوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل چینی کی قیمتوں کو یقینی طور پر کم کیا جائے۔ شہری حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب شب برات پر شہریوں کی سہولت کے لئے چینی کی قیمت میں کمی لائی جائے، واضح رہے کہ چینی ڈیلروں کی تالہ بندی کی وجہ سے گزشتہ 5 روز سے منڈی میں چینی کی سپلائی معطل ہے جبکہ چینی کا سٹاک رکھنے والے تھوک فروش چینی کو بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ جس سے شہری انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔دوسری جانب ایف آئی اے  نے شوگر سٹہ مافیا گروپوں 40 ممبران کے بنک اکائونٹ منجمد کردئیے ہیں جبکہ انہی ممبران کے 100 سے زائد جعلی اور بے نامی اکائونٹس کو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے مذکورہ ممبران کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔ ان ممبران پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے چینی کا بحران پیدا کر کے 110 ارب روپے عوام کی جیبوں سے ہتھیائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…