نئی دہلی: بھارت کے انگریزی اخبار ’’ٹائمزآ ا ف انڈیا‘‘ نے ا سٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی جگہ اپنے ہی ملک میں کرکٹ کے بھگوان تصور کئے جانے والے مایا ناز کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو ہی مارڈالا۔جمعرات کو سر میں گیند لگنے سے ہلاک ہونے والے ا سٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ مختلف کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغامات پوسٹ کئے جب کہ بھارت میں کرکٹ کے بھگوان تصور کئے جانے والے سچن ٹنڈولکر نے بھی فلپ ہیوز کے دوست و احباب سے ہمدردی کا اظہار اور ان کی موت کو دنیائے کرکٹ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’ریسٹ اِن پیس فلپ ہیوز‘‘۔
سچن ٹنڈولکر کے اس تعزیتی پیغام کو بھارتی اخباروں میں بھی شائع کیا گیا تاہم بھارت کے ہی انگریزی روزنامہ ٹائمز انڈیا کے پرنٹ ایڈیشن نے ’’ریسٹ اِن پیس سچن ٹنڈولکر‘‘ لکھ کر ا?سٹریلوی بلے باز کی جگہ سچن ٹنڈولکر کو ہی مار ڈالا۔ بھارتی اخبار کی اس سنگین غلطی پر جہاں بھارت میں شدید تنقید کی گئی وہیں عالمی میڈیا نے بھی اسے بدترین صحافتی غلطی قرار دیا۔
بھارت نے کی سنگین غلطی, سچن ٹنڈولکر کو ہی مارڈالا پر کیسے؟
29
نومبر 2014
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں