جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

8 سالہ بچی کی آبرو ریزی، ملزم نے چپ رہنے کیلئے پانچ روپے تھمادیے

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں 8 سالہ بچی کی کچرے کے ڈبے میں آبرو ریزی، ملزم نے بچی کو چپ رہنے کے لیے 5 روپے تھمادیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آیا جہاں ایک ملزم نے بچی کو کچرے کے ڈبے میں افسوسناک عمل کا نشانہ بنایا اور بچی کو چپ رہنے کے لیے 5 روپے

دیے۔پولیس کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم اس کے والد کی عمر کا ہے اور اس نے کئی مرتبہ اسے اپنے گھر کے قریب دیکھا ہے۔پولیس کا کہنا تھاکہ بچی نے مزید بتایا کہ وہ اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ ملزم نے اسے 100 روپے دیے اور قریبی دکان سے کوئی چیز لانے کا کہا تھا جس پر بچی جب چیز لے کر اس کے پاس پہنچی تو اس سے وہاں دوسرے شخص کو یہ چیز دینے کو کہا اور جب بچی وہاں پہنچی تو اس نے اسے پیچھے سے دبوچ کر کچرے کے ڈبے میں افسوسناک عمل کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا کہ بچی نے واقعے کی اطلاع اپنے اہلخانہ کو دی جس کے بعد اہلخانہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی، بچی کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے 8 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جب کہ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں 40 ایسے افراد کی تصاویر لی ہیں جو واقعے کے روز اس جگہ موجود رہے تھے۔پولیس کے مطابق بچی نے ان 40 تصاویر میں سے ایک تصویر سے ملزم کی نشاندہی کی ہے جس پر پولیس نے 30 سالہ شخص کو گرفتار بھی کیا ہے، ملزم شادی شدہ ہے اور گزشتہ سال اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی تھی۔پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم گجرات فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ اسے موقع پر دھر لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…