پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اسرائیلی پابندیاں فلسطینیوں کاکچھ نہ بگاڑسکیں،ہزاروں نوجوانوں کی مسجداقصیٰ میں عبادت

datetime 14  جولائی  2015 |

بیت المقدس (نیوزڈیسک) بیت المقدس میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کرنے کے باوجود ہزاروں افراد لیلة القدر کے موقع پر مسجد اقصی میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور پوری رات اللہ کے گھر میں عبادت، نوافل اور تلاوت کلام پاک میں گزاری ۔لیلتہ القدر کو مسجد اقصیٰ میں گزارنے کیلئے فلسطینیوں کا تانتا بندھا رہا۔ ، غرب اردن ، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی سے بھی فلسطینی مقدس رات کے موقع پر مسجد اقصی ٰپہنچے۔ غزہ سے آنیوالوں کی تعداد 800 بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بیت المقدس کی شاہرائیں اور گلی کوچے مسجد اقصی کی طرف آنے والوں سے بھرگئے تھے۔ شہری جوق درجوق مسجد اقصی آتے گئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی لگائی کئی رکاوٹوں کو بھی اکھاڑ پھینکا۔ کئی مقامات پر فلسطینی روزہ داروں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں مگر شہریوں نے واپس جانے سے انکار کردیا۔ شہری استغفار ،درود کا ورد کرتے اور فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصی کی پنجہ یہودی سے آزادی کیلئے با آواز بلند دعائیں کرتے قبلہ اول کی طرف بڑھتے رہے۔ دوسری جانب فلسطینی محکمہ اوقاف نے مسجد اقصی کے اندر ہنگامی حالت کا نفاذ کیا تھا اور مہمانوں کی خدمت اور انہیں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے گئے تھے۔ مفتی اعظم فلسطین مفتی محمد حسین کی جانب سے فلسطینیوں سے ماہ صیام کے آخری عشرے میں قبلہ اول کی پنجہ یہود سے آزادی کیلئے کثرت کیساتھ دعاں کی اپیل کی تھی



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…