بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان سے قبل ہی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ٹماٹر 100 روپے کلو ،آلو اور پیاز 50 روپے کلو پر پہنچ گیا مرغی کا گوشت بھی مزید مہنگا

datetime 21  مارچ‬‮  2021 |

کراچی،لاہور( آن لائن، این این آئی )رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔شہر قائد میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ کراچی میں ٹماٹر ایک بار پھر 100 روپے کلو تک پنچ گیا جبکہ آلو اور پیاز کی قیمت بھی 30 روپے کلو سے 50 روپے کلو پر پہنچ گئی۔گائے کا گوشت 700 روپے کلو

سے بڑھ کر 740 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مرغی کا گوشت 350 روپے کلو سے بڑھ کر 370 روپے کلو پر پہنچ چکا ہے۔کراچی میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایک درجن کیلے کی قیمت 100 روپے اور سیب 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، دوسری جانب پرچون سطح پر برائلرگوشت مزید7روپے اضافے سے309روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے213روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت166روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ دریں اثنا ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.19 فیصد کی کمی ہوئی،مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے اور انڈے فی درجن 2 روپے 13 پیسے مہنگے ہوئے۔5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمتوں میں پانچ روپے 23پیسے مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانے کی لکڑی، مصالحہ جات،گڑ اور دہی بھی مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں زندہ مرغی 16روپے 95 پیسے سستی ہوئی۔ ایک ہفتے میں پیاز، لہسن، تازہ دودھ،دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول سستے ہوئے۔ واضح رہے کہ مہنگائی قابو ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، وزیراعظم کی ہدایات کے برعکس مہنگی اشیاء کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…