جاپان میں 7.2 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی

20  مارچ‬‮  2021

ٹوکیو(آن لائن) جاپان کے ساحلی علاقے میاگی میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے جزیرے ہونشو کے علاقے میاگی فریکچر میں 7.2 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور سونامی سے خوفزدہ لوگ گھروں سے دوڑتے ہوئے باہر نکل آئے۔ جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ میاگی فریکچر کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت

کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز میاگی کے سمندر کی 60 کلومیٹر گہرائی میں تھی۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ ریسکیو اور میونسپلٹی اداروں کے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے۔واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 میں جاپان میں دنیا کا چوتھا بڑا زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 9.1 محسوس کیا گیا تھی جس کے نتیجے میں آنے والی سونامی سے 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…