اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شریف خاندان کی لیکڈ ویڈیوز دیکھ کر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری بھڑک اٹھے، اس بات کا انکشاف سینئر صحافی ہارون رشید نے کیا، انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں مریم نواز، حمزہ شہباز اور اسحاق ڈار زرداری کے خلاف باتیں کر رہے تھے، سینئر صحافی ہارون رشید
نے کہا کہ آصف زرداری کو کچھ ویڈیوز دکھائی گئیں ان ویڈیوز میں نواز شریف اور دیگر لیگی رہنما نامناسب بات کر رہے تھے، یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد آصف علی زرداری کو غصہ آیا اور حیرت کا اظہار کیا۔ جس کے بعد آصف زرداری نے نواز شریف سے اسحاق ڈار کو بھی ساتھ لانے کا مطالبہ کیا۔