جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امارات ، اسرائیل اختلافات نیتن یاھو کے دورہ ابوظہبی کی منسوخی کا سبب، اسرائیلی وزیراعظم کے بیانات سے اماراتی قیادت کو شرمندگی کا سامنا

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات میں تنا ئوکی فضا قائم ہے۔ اسرائیل میں اماراتی سرمایہ کاری کی حد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے بیانات کے بعد اماراتی قیادت کو شرمندگی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتیوں نے نیتن یاہو کی طرف سے انتخابی مہم

میں پروپیگنڈا کرنے والے مواد کے طور پر اماراتی سرمایہ کاری کے استعمال پر اپنی غیظ و غضب کا اظہار کیا تھا۔ امارات نے واضح کیا کہ وہ اسرائیل میں ہونے والے انتخابات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ امارات اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے اختلافات نیتن یاھو کے دورہ ابوظبی کی منسوخی کا باعث بنے۔خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو نیتن یاھوابوظبی کا دورہ کرنے والے تھے لیکن انہوں نے اسرائیل کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر جو نیتن یاہو کو اردن کے ہوائی اڈے پر لے جارہا تھا کو اردن کی فضا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ان کا یہ دورہ ملتوی ہوگیا تھا۔چینل کے مطابق نیتن یاھو نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیلی معیشت میں تقریبا 40 ارب شیکل کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اس بیان میں اماراتیوں کو مشتعل کردیا گیا تھا۔ امارات اس ڈیل کو خفیہ رکھنا چاہتا تھا مگر نیتن یاھو کے بیان نے سارا بھانڈا پھوڑ ڈالا۔  اسرائیلی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات میں تنا ئوکی فضا قائم ہے۔ اسرائیل میں اماراتی سرمایہ کاری کی حد کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو کے بیانات کے بعد اماراتی قیادت کو شرمندگی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتیوں نے نیتن یاہو کی طرف سے انتخابی مہم میں پروپیگنڈا کرنے والے مواد کے طور پر اماراتی سرمایہ کاری کے استعمال پر اپنی غیظ و غضب کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…