جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

قاتل کہنے پرصدر پیوٹن کا امریکی ہم منصب کو دلچسپ اورمعنی خیزجواب

datetime 19  مارچ‬‮  2021 |

ماسکو(این این آئی) صدر بائیڈن کی جانب سے قاتل کہنے پر روسی صدر پیوٹن کا دلچسپ اور معنی خیز جواب سامنے آیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے روسی ٹی وی پر صدر بائیڈن کے اس بیان کا جواب دیاجس میں امریکی ہم منصب نے انھیں قاتل اور بے روح شخص قرار دیا تھا۔انہوں نے اس حوالے سے

پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں کہی جانے والی ایک بات یاد آگئی کہ جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے۔ لیکن یہ محض بچکانہ لطیفہ یا تک بندی نہیں ، اس کے پیچھے گہرا نفسیاتی تجزیہ ہے۔ ہم ہمیشہ وہی خصوصیات دوسروں میں دیکھتے ہیں جو ہمارے اندر ہوتی ہیں۔بائیڈن کے سخت تبصروں کا جواب دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ میں امریکی صدر کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور کسی تضحیک یا طنز کی نیت کے بغیر انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ میں ان کی اچھی صحت کا خواہاں ہوں۔قبل ازیں روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے بیان سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہش مند نہیں۔اسی حوالے سے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی اور روسی صدر کو بے روح اور قاتل قرار دیا تھا۔ان بیانات کے بعد روس نے امریکا سے اپنا سفیر طلب کرلیا تھا اور اب امریکا کی جانب سے پابندیوں کے لیے بھی تیاری کررہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ایک مرتبہ پھر دونوں ممالک کے تعلقات ایک اور مشکل دور میں داخل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…