منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ریاض کے قریب آئل ریفائنری پر حملہ

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آن لائن)سعودی دارالحکومت ریاض کے قریب آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس سے آئل ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور نہ ہی تیل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

سعودی وزارت توانائی نے آئل ریفائنری پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرون حملے سے آئل ریفائنری میں لگی آ گ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ وزارت توانانی کے عہدیدار نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں جو اہم تنصیبات اور شہری اہداف کے خلاف متواتر کی جا رہی ہیں سے صرف مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا بلکہ عالمی توانائی سپلائی کی سیکیورٹی، استحکام اور بین الاقومی معیشت بھی ہدف ہے۔اس سے قبل سات مارچ کو راس تنورہ آئل پورٹ پر پٹرولیم ٹینک فارم کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا اور بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے ظہران میں آ رامکو کے رہائشی علاقے کے قریب گرے تھے۔‎



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…