جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی

datetime 19  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پا ک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔ پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوئی۔ پاک فضائیہ میںکمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے سابق پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ 40سال پاک فضائیہ میں

خدمات انجام دینا اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرقیمت پر دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔کورونا کے باوجود ہم نے دفاعی مشقیں جاری رکھیں۔مجاہد انورخان نے کہا پاک فضائیہ کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاک فضائیہ ہرچیلنج کے مقابلے کیلیے تیار ہے۔انہوں نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد د یتے ہوئے کہا کہ ظہیر احمد بابر کی کمان میں پاک فضائیہ مزید ترقی کرے گا۔ پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ظہیر احمد بابر 16 اپریل 1965 کوپیدا ہوئے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے 1986 میں ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ظہیر احمد بابر نے فائٹر اسکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی قیادت کی۔ پاک فضائیہ میں خدمات پر ظہیراحمد بابر کو تمغہ امتیاز، ستارہ امتیازاور ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔ ظہیر احمد بابر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمن کے طور پر کام کر رہے تھے جبکہ وہ فائٹر سکوارڈرن، آپریشنل ائیربیس اور ریجنل ائیر کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف آپریشن و ریسرچ اور ترقی کے طور پر بھی خدمات دے چکے ہیں ۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…