اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے ہم نے ملک اور عوام کیلئے کیا کیا،وزیراعظم عمران خان کی حیرت انگیز پیشکش

datetime 18  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان در حقیقت نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام ہے،انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں، دو نئے شہر بنا رہے ہیں جس سے 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت

بھی تعمیرات کے شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھائے،بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے ہم نے ملک اور عوام کیلئے کیا کیا۔جمعرات کومحنت کشوں میں گھر اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کبھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ محنت کش طبقے کو گھر فراہم کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان کا مطلب معاشرے کو بااختیار بنانا ہے تاکہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہنے والے طبقے کو اوپر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو کبھی کسی حکومت نے اہمیت نہیں دی لیکن ہمارے حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہمیں ان کی فکر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 6 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے لیے شہر میں چھوٹا سا گھر کرنا بھی ناممکن ہے لیکن واضح کردوں کہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے۔عمران خان نے بتایا ہاؤسنگ اسکیم میں بڑی رکاوٹ متعلقہ قانون کو عدالت سے کلیئر کرنا تھا جس میں 2 سال لگے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہوئی لیکن اب اس کی بنیاد پر بینک سے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ بینکوں نے 380 ارب روپے ہاؤس فنانسنگ

کی مد میں مختص کیے ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ 5 فیصد سے زیادہ سود نہ جائے اور 20 سال تک اسی شرح پر سود اپنی جگہ رہے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں سود کی شرح بڑھ بھی گئی تو لوگوں کو 5 فیصد سے زیادہ سود نہیں دینا پڑے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب کرایہ قسطوں میں جائے گا

اور مکان محنت کشوں کی ملکیت ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ہاؤسنگ پر مزید سرمایہ لگاتے رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا اور اگر آج پاکستان کورونا وبا کے انتہائی منفی اثرات سے بچا ہوا ہے تو اس کی وجہ تعمیراتی شعبے کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے روزگار پیدا ہورہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قرعہ اندازی کا افتتاح بھی کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کے فلیٹس اور گھر کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے 15 سو ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…