جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

رمضان کی آمد سے قبل ہی یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اطلاق کب سے ہوگا؟اعلان کردیا گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے لاہور سمیت صوبے بھر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر مختلف دالوں، چنوں اور کوکنگ گھی اور آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی سپلائی کے سلسلے میں مہنگے ٹینڈرز جاری کرنے کا تمام

تر مالی بوجھ صارفین کے کندھوں پر ڈال دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت کئے جانے والے مختلف برینڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کرچکی ہے۔ جس کے باعث کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتیں 252 روپے فی کلو سے 261 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں جبکہ چنوں اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دال چنا کی قیمت 15 روپے اضافے کے ساتھ 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، اسی طرح سفید چنے 5 روپے فی کلو اضافے کے ساتھ 115 روپے فی کلو سے بڑھ کر 120 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئے ہے۔ کارپوریشن نے اضافی قیمتوں کا اطلاق کل سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…