جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب نے مریم نواز کے الزامات کا نوٹس لے لیا جارحانہ بیانات پر وضاحت جاری کردی گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے الزامات کا نوٹس لے لیا۔مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات پر نیب لاہور کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ادارے کی کسی سیاسی پارٹی سے کسی قسم کی کوئی وابستگی نہیں، مریم نواز کی بیان بازی کا

مقصد شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگرملز اور منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے مقدمات زیرِ تحقیقات ہیں۔نیب، عدلیہ اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلقہ اداروں کیخلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی، بیان بازی کا مقصد شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا تھا۔بیان بازی کا مقصد نقصِ امن کی صورتحال کو تقویت دینا بھی رہا ،مریم نواز مبینہ طور پر اپنے خلاف جاری تحقیقات سے باقاعدہ روگردانی کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔قومی اداروں کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل لا کھڑا کرنے کی فضا قائم کرنے کی سعی کی جاتی رہی،مریم نواز نے مبینہ طور پر عوام میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا۔ گزشتہ سال اگست میں نیب لاہور میں پیشی کے وقت قومی ادارے کا تقدس پامال کیا گیا، منصوبہ بندی کے تحت پتھرائو کروایا گیا، سکیورٹی اداروں کو بھی چیلنج کیا گیا،واقعے کی

ایف آئی آر متعلقہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے۔مریم نواز کی سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ وقت کیلئے طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا۔نیب لاہور نے کہا کہ اس دوران معزز عدالتوں اور ان کے صادر فیصلوں کا مذاق اڑانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…