ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولن کی مقدار میں اضافہ، 5 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں اضافہ ہوگیا، اسلام آباد کی فضا میں 24 گھنٹوں میں پولن کی 41 ہزار161 مقدار ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 5 سال میں پولن کی سب سے زیادہ مقدار مارچ کے مہینے میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کا درجہ حرارت بڑھنے سے پولن کی مقدار میں بھی اضافہ ہوگا، اسلام آباد میں 8 قسم کے پودے اور درخت ہیں جو ہوا میں پولن کے ذرات کا باعث ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق پیپرملبری کا درخت سب سے زیادہ 97 فیصد پولن پیدا کرتا ہے، پولن کا سبب بننے

میں پیپرملبری، مخصوص جنگلی گھاس اور اکیشیا کے پودے شامل ہیں۔ماہریں صحت کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ پولن کی مقدار اسلام آباد میں پائی جاتی ہے، پیپرملبری اور دیگر پودے مل کر پیک سیزن میں 45 ہزار فی کیوبک میٹر تک پولن پیدا کرتے ہیں۔طبی ماہرین نے کہا کہ پولن الرجی کے مریض احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پولن الرجی کے مریض گیلے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔طبی ماہرین نے کہا کہ پولن الرجی کی علامات میں سانس لینے میں مشکل، آنکھوں میں جلن، مسوڑھے سوج جانا اور نزلہ زکام شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…