منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افسران نے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف بغاوت کردی،جام کمال پرکرپشن کے الزامات بھی لگادیے

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف افسران نے بغاوت کرتے ہوئے کرپشن کرنے کے بھاری الزامات عائد کر دیئے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ لبیلا اور کوئٹہ کے اعلی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی اور اس کے حواری ٹھیکوں میں 36 فیصد کا حصہ مانگتے ہیں جو کہ بلوچستان کی عوام پر ایک

ظلم ہے۔لوکل گورنمنٹ کے اعلی افسر حبیب بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن مافیا سرگرم ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں 36 فیصد حصہ مانگتے ہیں اور اگر انکار کیا جائے تو یہ لوگ ہمیں دربدر کی ٹوکریں کھانے پر مجبور کر دیتے ہین حبیب بازئی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بلوچستان میں سرگرم مافیا کی کرپشن کے تمام ثبوت ان کے پاس موجود ہیں حبیب بازئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف علم جہاد کرتے ہیں اور سرگرم کرپشن مافیا کے خالف لڑنے کا اعلان کیا ہے اور ان مافیا کو عوام کے سامنے ننگا کرنے کا اعلان کیاہے وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان لیاقت خایوانی نے اس اہم ایشو پر لب کشائی نہیں کی جب انہیں اس خبر کی تصدیق یا تردید کے لئے رابطہ کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان پر کرپشن کے بھاری الزامات لگائے جا رہے ہیں بالخصوص گوادر کی زمینوں کی بندربانٹ کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے بھی اہمیت اختیار کر گئے ہیں جو وزیر اعلی کے خلاف سامنے آئے ہیں۔  جام کمال کے خلاف افسران نے بغاوت کرتے ہوئے کرپشن کرنے کے بھاری الزامات عائد کر دیئے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ لبیلا اور کوئٹہ کے اعلی افسر نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی اور اس کے حواری ٹھیکوں میں 36 فیصد کا حصہ مانگتے ہیں جو کہ بلوچستان کی عوام پر ایک ظلم ہے۔لوکل گورنمنٹ کے اعلی افسر حبیب بازئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن مافیا سرگرم ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…