جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،5 سب سیکٹرز سیل

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے سبب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی

ہوگی۔کورونا وائرس میں اضافے کے بعد اسلام آباد کے پانچ سب سیکٹرز کو بھی سیل کردیا گیا، سیل کیے گئے سیکٹرز میں آئی ٹین ٹو، آئی ایٹ فور اور ایف الیون ون شامل ہیں،جی سکس ٹو اور جی ٹین فور کو بھی سیل کردیا گیا،پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے، سنیما اور مزارات بند رہیں گے، تجارتی سرگرمیاں اور پارک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے،مارکیٹیں شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی،ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی، کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، پھل سبزی اور دودھ دہی کی دکانوں کو استثنیٰ ہوگا،پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے، ریسٹورنٹس پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں،سینما اور مزارات بند رہیں گے،پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا، نجی و سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ پابندیاں انتیس مارچ تک رہیں گی۔پنجاب میں بھی پندرہ روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا، تمام انڈور اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی، آؤٹ ڈور میں تین سو افراد، دو گھنٹے سے زیادہ جمع نہیں رہ سکیں گے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے۔ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے دو ہزار دو سو

ترپن نئے مریض سامنے آئے،چودہ مارچ کو چوالیس ہزار سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ ایک فیصد رہی،اس بیماری سے1 ہزار 307مریض شفایاب ہو گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد

13 ہزار 537 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ7 ہزار 453 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار61ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 95لاکھ29ہزار 763 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل22ہزار38 مریض زیرِ علاج ہیں،

جن میں سے 1 ہزار823 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 71 ہزار878 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ61ہزار 411 ہو چکی ہے، کْل اموات 4 ہزار 458ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 86

ہزار659 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار769ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہزار104ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 2 ہزار 159ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 ہزار81کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں،

اب تک یہاں کْل 526 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار220 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 202 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار17 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 320 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…