پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عوام کے لئے بڑی خوشخبری، آٹا اور چینی انتہائی سستے،رمضان پیکج کا اعلان ہو گیا

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے-آٹے کا 10 کلو کا تھیلا رمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا-رمضان

بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا- صرف سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی- رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا- خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا-رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی- زرعی فیئر پرائس شاپس پر پھل اور سبزیاں 2018ء کے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی- دال چنا، بیسن، کھجوراوردیگر اشیاء ضروریہ بھی رمضان بازارو ں میں 2018ء کے نرخوں پر ملیں گی -رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی – گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر رمضان بازاروں میں ملیں گے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مستقل بنیاد وں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازاروں کے ذریعے اپنے عوام کو مصنوعی مہنگائی سے مستقل نجات دلاؤں گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے رمضان بازاروں کے انتظامات میں خصوصی بچت اور کفایت شعاری کی ہدایت کرتے

ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کے انتظامات کیلئے کم سے کم اخراجات کئے جائیں اور اس مد میں بچائی گئی رقم کو عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے خرچ کیا جائے-غریب آدمی کو ہر صورت میں معاشی ریلیف دیں گے – وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ رمضان بازار کا آغاز 25 شعبان سے کیا جائے – انہوں نے کہا کہ میں خود رمضان بازاروں

کے دورے کروں گا – صوبائی وزراء اور سیکرٹریز بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مشن میں رمضان بازاروں کے دورے کریں گے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں رمضان پیکیج کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اور

وزیر اعلی عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضان پیکیج کی منظوری دی -صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی،، صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز انڈسٹریز، زراعت، خوراک، لائیوسٹاک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…