بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

طے شدہ معاہدہ ختم مریم نواز کی ضمانت منسوخ ہونے کا امکان

datetime 15  مارچ‬‮  2021 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جتنی جلدی  ممکن ہے مریم نواز کی حفاظت ہونی چاہئے یہ تو ان پر ہی الزام لگا رہے ہیں کہ انہوں نے ان کی حفاظت کرنی ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ انڈر سٹینڈنگ تھی کہ نواز شریف خاموش رہیں اور یہ بھی خاموش رہیں گی اور فساد نہیں

پھیلائیں گے۔اب انہوں نے یلغار شروع کر دی۔اس ساری یلغارکاخلاصہ یہ ہے کہ ہمیں اقتدار دیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ ہونے کا قوی امکان ہے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 7اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مریم نواز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا ، عدالت نے مریم نواز کی ضمانت کا حکم فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اس پر بھی نوٹس جاری کر دئیے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔ نیب کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل چودھری خلیق الزمان اور سید فیصل رضا بخاری عدالت میں پیش ہوئے ۔ فاضل بنچ نے استفسار کیا مریم نواز نے ضمانت کا کیا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے؟ ۔ نیب کی جانب سے جواب دیا گیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مسلسل ریاستی

اداروں پر حملے کر رہی ہیں، مریم نواز میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی کر رہی ہیں، مریم نواز ریاست مخالفت پراپیگنڈہ کرنے میں بھی مصروف ہیں۔مریم نواز کو چودھری شوگر ملز میں دستاویزات طلبی کیلئے 10 جنوری 2020 کو نوٹس بھجوائے

گئے تھے، مریم نواز نے 10 جنوری 2020کے نیب کے نوٹسز پر کوئی توجہ نہیں دی اور نہ مطلوبہ ریکارڈ فراہم کیا، مریم نواز نے روایتی انداز میں جواب نیب کو بھجوایا، مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11 اگست 2020کو مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔

فاضل عدالت نے استفسار کیا مریم نواز کی ضمانت خارج کی کتنی اور کیا کیا وجوہات ہیں اوراگر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل موجود ہیں تو دلائل دیں۔جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سید فیصل رضا بخاری کی جانب سے دلائل میں مداخلت کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چودھری خلیق الزمان

آپ کے بڑے افسر ہیں آپ انہیں بولنے تو دیں۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا  مریم ریمانڈ پر رہیں تو دوبارہ انہیں کیوں طلب کرنا پڑا؟ ۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اگست 2020میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا،

مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھرا ئوکیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، جب مقدمہ درج کروا دیا تو آپ کو6 ماہ تک ضمانتی منسوخی کا خیال نہیں آیا؟ ۔ نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں

رکاوٹ ڈال رہی ہیں، مریم نواز اپنی ہتھکنڈوں سے عوام میں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ ریاستی ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں، مریم نواز جان بوجھ کر ریاستی اداروں کی ساکھ خراب ہونے کے بیانات دے رہی ہیں۔استدعا ہے کہ چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منسوخ کی جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک ضمانتی کا حکم معطل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…