پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

راجستھان کول پاور پلانٹ کے دھویں سے کراچی میں ہلاکتیں ہوئیں

datetime 13  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی ہلاکتوں کی وجوہات جاننے والی کمیٹی نے بھارتی ریاست راجھستان میں بجلی سے چلنے والے کوئلہ پاور پلانٹس کو قرار دیدیا ۔ راجھستانی علاقہ تھمبلی میں واقع گرال کول پلانٹ کی حرارت نے کراچی کے شہریوں کو ڈسا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی محکمہ موسمیات قمر الزمان چوہدری کی سربراہی میں کراچی میں گرمی اور ہلاکتوں کی وجوہات کا پتہ چلانے والی کمیٹی میں محکمہ صحت ، محکمہ موسمیات ، پی ڈی ایم اے ، این ڈی ایم اے ، ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور دیگر محکموں کے نمائندے شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ کے ابتدائی مندرجات کے مطابق راجستھانی علاقہ تھمبلی میں واقع گرال کول پلانٹ کی حرارت نے کراچی کے ڈیڑھ ہزار شہریوں کو موت کی وادی میں پہنچایا ۔ گرال کول پلانٹ صوبہ سندھ سے صرف چند سو کلومیٹر دور واقع ہے جس کے باعث انڈسٹری سے نکلنے والے دھویں کا رخ سندھ میں داخل ہونے کے باعث درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس کے علاوہ راجھستان میں واقع برسنگ سر ، صورت گڑھ ، کوٹا ، چھابڑا بجلی گھر کوئلہ سے چلتے ہیں اور زہریلا دھواں چھوڑتے ہیں اور اگر اس معاملے کو سفارتی سطح پر نہ اٹھایا گیا تو کراچی اس سے متاثر ہوتا رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر کی دیگر وجوہات میں گرین بیلٹ اور سبزے کا کم ہونا بھی ہے جبکہ پانی کی عدم دستیابی اور بجلی کی بندش بھی ہلاکتوں کی وجوہات میں شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مرتب کی جانے والی ابتدائی سفارشات کے مطابق درختوں کی تعداد بڑھانے کے لیے لوگوں اور ٹائون پلانرز کو خصوصی تربیت دی جائے گی ، جبکہ پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم کو بھی متعارف کروایا جائے گا جو متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کرے گا ۔ کمیٹی اپنی رپورٹ 15 جولائی کو حکومت کے سامنے پیش کرے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…