اسلام آباد(یواین پی)دانت اگر صحت مند اور چمکدار ہو تو وہ آپ کی شخصیت میں چار چاند لگادیتے ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ دانتوں کا جلد کی طرح خاص خیال رکھا جائے۔دانتوں کی صحت کے لئے چند اہم باتیں:دانت صاف کرتے وقت نرم ریشوں والابرش استعمال کریں
دن میں تین باربرش کریں۔جب ہم کھانا کھاتے ہیں تودانتوں کیدرمیانی خلامیں کچھ ذرے پھنس جاتے ہیں اس کیلئے آپ مضبوط دھاگا(فلوس)کا استعمال کریں۔دانتوں کی مضبوطی کیلئے وہ خوراک کھائیں جس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ پائی جائے۔دانتوں کو برش کرنے سے پہلے منہ کو پانی سے کلی کر کے اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہوتا ہے، اس کے بعد داتنوں کو کم از کم دو منٹ تک برش کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ ٹوتھ پیسٹ کے تمام اجزا اچھی طرح دانتوں کے ہر حصے تک چلے جائیں اور ان کو کیڑا لگنے سے محفوظ کر سکیں۔پھٹکری سے کریں دانتوں کی صفائی:پھٹکری کو پیس کر اُس کا پاوڑر بنالیں پھر ایک چٹکی پھٹکری لیں اور ایک گلاس پانی میں ڈال کر اُس سے کُلی کرلیں۔یہ آپ کا ایک سستا اور بہترین ماؤتھ واش ہے۔