جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

جڑواں بچوں کی پیدائش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ایک تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی وجہ جدید طبی سہولیات میں اضافہ ہے۔دنیا میں ہر 42 میں سے ایک جوڑے کے ہاں جڑواں بچے پیداہورہے ہیں،جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی شرح ایشیا میں 32 فیصد جب کہ شمالی امریکا میں 71 فیصد ہے۔

سائنسی جرنل ہیومن ریپروڈکشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافے کی ایک وجہ ترقی یافتہ ممالک میں تولیدی عمل کے دوران ٹیکنالوجی کا استعمال ہے۔1970سے عمل تولید کی ٹیکنالوجی (اے آر ٹی) کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خواتین کے بڑی عمر میں حاملہ ہونے سے بھی جڑواں بچوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑی عمر کی خواتین میں جڑواں بچوں کی پیدائش کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کرسچین مونڈین کا کہنا ہے کہ بیسویں صدی کے وسط سے اب تک دنیا بھر میں جڑواں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اس تحقیق کے نتائج 135 ممالک سے حاصل کیے جانے والے ڈیٹا پر مبنی ہیں جو 2010 سے 2015 کے درمیان حاصل کیا گیا تھا۔ تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش کی تعداد افریقہ میں سب سے زیادہ ہے۔غریب ممالک میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافہ محققین کے لیے باعث تشویش ہے۔ ان کے خیال میں کم آمدنی والے ممالک میں پیدا ہونے والے جڑواں بچوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تحقیق کے مصنف جیرن سمٹس کا کہنا ہے کہ سب صحارا افریقہ میں ہر سال جڑواں بچوں میں سے ایک کی پیدائش کے پہلے سال ہی موت واقع ہو جاتی ہے، یعنی ہر سال دو سے تین ہزار بچوں کی جان چلی جاتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 16 لاکھ جڑواں بچے پیدا ہورہے ہیں۔ جڑواں بچوں کی پیدائش میں گزشتہ چار دہائیوں کی نسبت ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جرنل ہیومن ری پروڈکشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جڑواں بچوں کی پیدائش سے متعلق 165ممالک میں 1980سے 1985 اور 2010 سے 2015تک پانچ پانچ سال کے عرصے میں پیدا ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار اکٹھے کئے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…