جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن)مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت 2550روپے کے اضافے سے1لاکھ 7ہزارروپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23ڈالرکے نمایاںاضافے سے1727ڈالر ہوگئی

جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2550روپے کے اضافے سے1لاکھ 7ہزارروپے اور دس گرام سونے کی قیمت2185روپے کے اضافے سے 91ہزار735روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کے اضافے سے1370روپے ہوگئی ۔دوسری جانب مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق روز ہفتہ وار تعطیل کے باعث انٹر بینک میں کرنسیوں کی لین دین ہفتہ کے روز معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید186روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی جبکہ 1روپے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218روپے سے گھٹ کر217.50روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…