بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کرونا وائرس کی برطانیہ کی قسم تیزی سے پھیلنے لگی نئے کیسز کی شرح میں تشویشناک حدتک اضافہ ہو نے لگا

datetime 13  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کرونا وائرس کی برطانیہ کی قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس کے ساتھ ہی نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو نے لگا، پنجاب کے شہر گجرات میں کورونا وائرس کی نئی لہر شدت اختیار کرگئی۔گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،شہر میں آکسیجن بیڈز سو فیصد بھرے ہوئے ہیں۔

اب مزید مریضوں کے لیے آکسیجن بیڈز میسر نہیں ہیں،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں ۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 46 مریض انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 338 کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ 2 ہزار 536ہوگئی، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 19ہزار 764ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے مزید 46 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے1 ہزار231 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 430

ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ198ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار499 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کْل 94 لاکھ 45ہزار 138کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں تین سو مثبت ٹیسٹ ہوئے جن میں سے200 مریضوں میں برطانوی وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی۔لاہور سمیت 5 اضلاع کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا، 5 فیصد سے زائد شرح کے اضلاع میں اگلے 15 روز تک سخت ایس او پیز لگانے کااعلان کیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں، پارکس، ان ڈور شادی ہالز، میلوں اور زیادہ رش والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…