اسلام آباد(اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اورموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر، اننت ناگ 30 ، سری نگرسٹی 9 ، راولاکوٹ 7 ، گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی 5 ، جموںسٹی 2 ، مظفرآباد ایک ، خیبر پختونخوا، کالام 11 ، مالم جبہ 9 ، پٹن 5 ، پاراچنار 5 ، بالاکوٹ 2 ، دروش ، چترال ایک ، پنجاب، گجرات 7 ، فیصل آباد 6 ، سیالکوٹ 5 ، گوجرانوالہ 3 ، لاہور 2 ، قصور ایک ، گلگت بلتستان، استور 6 اور سکردومیں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ سب سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی4، کالام منفی3 ،گوپس منفی ایک اوراستورمیں صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔