پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نظام ہضم کا متاثر ہونا کورونا کی علامت ہوسکتا ہے،طبی ماہرین کا انتباہ

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی ) طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نظام ہضم کا متاثر ہونا بھی کورونا وائرس کی ایک اہم علامت ہو سکتا ہے۔ صرف بخار چڑھنے، سانس پھولنے، منہ کے ذائقے کو تبدیل ہونے اور جسم میں درد کی علامات کو ہی صرف کورونا کا اشارہ نہ سمجھا جائے۔غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس

پھیپھڑوں اور دل سمیت انسانی جسم کے تمام اہم اعضا پر نہایت خطرناک اثرات مرتب کرتا ہے۔اخبار نے عالمی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ کورونا وائرس کے مرتب ہونے والے منفی اثرات کا تجربہ مریض کو کافی عرصے بعد تک ہوتا ہے۔ کورونا وائرس کے نہایت تباہ کن اثرات نظام ہضم پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 53 فیصد مریضوں میں نظام ہضم کی کم ازکم ایک علامت وبا کے دوران سامنے آتی ہے۔اس حوالے سے معدہ اور نظام ہضم میں پیدا شدہ علامات یا اس کے اثرات کورونا وائرس کی شدت اور پیچیدگیوں کی صورت میں سامنے آنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بیماری کی ابتدا میں چند لوگ بھوک کی کمی اور کھانے سے عدم رغبت کا اظہار کرتے ہیں جب کہ بعض بے چینی، تھکاوٹ اور بھوک نہ لگنے جیسی صورتحال کا شکار بھی ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نظام ہضم کو بہت بری طرح متاثر کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اب غیر معمولی طور پر بھوک کا نہ لگنا عالمی وبا کی اہم علامت سمجھا جانے لگا ہے۔عالمی ماہرین نے اس ضمن میں خبردار کیا کہ متاثرہ شخص کا وزن بھی غیر ارادی طور پر کم ہونے لگتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…