ڈسکہ الیکشن،پولنگ اسٹیشنوں کے گرد 100 میٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

10  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن )الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کے حوالے سیپولنگ اسٹیشنوں کے گرد 100 میٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں کے گرد 100 میٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت غیر متعلقہ افراد اس حد تک کے علاقے میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرنے کی سفارشات بھی حکومت کو ارسال کردی ہیںذرائع

نے بتایا کہ ڈی آر او ،آر او اور 339 پولنگ اسٹیشنوں کا پرانا عملہ ہی ضمنی انتخاب کرائے گا ،21 متنازع پریزائیڈنگ آفیسر کو الیکشن ڈیوٹی نہیں ملے گی اور ان کی جگہ نیا عملہ تعینات ہوگا۔اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ سامان سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں جاری اور وصول ہوگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں بدنظمی پر الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا اور حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…