بدھ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا

datetime 9  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںمنگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید157.05روپے سے گھٹ کر156.95روپے

اور قیمت فروخت157.15روپے سے گھٹ کر157.05روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157روپے اور قیمت فروخت 157.30روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 185.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر187.30روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216روپے اور قیمت فروخت 218روپے مستحکم رہی ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل دوسرے روز منگل کو بھی شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کے دباوٗ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 828.15پوائنٹس کی کمی سے 44222.91پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ81.86فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب52ارب2کروڑ71 روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 7.05فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100 انڈیکس 45130پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں ملکی سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 45ہزاراور44ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئے43940پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس 44ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحا ن آخر تک غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 828.15پوائنٹس کی کمی سے 44222.91پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس300پوائنٹس کی کمی سے18570پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 582پوائنٹس کی کمی سے 30382پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر419کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے58کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ343میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیںگرنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب82ارب97کروڑ34لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب30ارب94کروڑ63لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میںباٹا کے حصص کی قیمت102.83روپے کے اضافے سے 2132.85روپے اور سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت 43.12روپے کے اضافے سے 884روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز499روپے کی کمی سے 14ہزارروپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت163.33روپے کی کمی سے5926.67 روپے ہوگئی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…