اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے شہروز سبزواری وزیر اعظم عمران خان سے ناراض ہوگئے ۔اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جسے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کے اذفیشل اکاؤنٹس کو بھی ٹیگ کیا۔شہروز سبزواری نے اپنی اسٹوری
میں کہا کہ عمران خان ہم آپ کے سپوٹر (حمایتی) ضرور ہیں مگر حضور پاک ؐکے سامنے یہ کائنات بھی کچھ نہیں ہے۔اداکار شہروز سبزواری نے کہا کہ پنجاب ٹیکسٹ بْکس کو ٹھیک کرو ورنہ تباہی تیرا مقدر ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پنجاب میں قومی ہیروز اور ملکی سالمیت کے خلاف مواد پر مبنی 31 پبلشرز کی کتابوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔