منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ،حکومت کا اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کرنے کا فیصلہ

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث دو سخت فیصلوں کی تیاری کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کر نے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف شعبوں کو 100 ارب روپے سے زائد حاصل انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے جبکہ بجٹ خسارے

کیلئے اسٹیٹ بینک کانئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، بیوروکریٹس یا سرکاری افسران کو گورنر یا ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعینات نہیں کیا جائے گا۔ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کی صورت میں بھی گورنر یا ڈپٹی گورنر تعینات نہیں ہوگا۔اسٹیٹ بینک وفاقی اور صوبائی حکومت کیلئے قرض اور سرمایہ کاری پر گارنٹی نہیں دے گا۔آئی ایم ایف کی کڑی شرائط میں رورل کریڈٹ، انڈسٹریل کریڈٹ، لون گارنٹی اور ایکسپورٹ فنڈ ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک ترمیمی بل اور منی بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کے علاوہ آئی ایم ایف کی طرز پر ایگزیکٹو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔واضح رہے آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد 50 کروڑ ڈالر جاری کرے گا، پاکستان نے اصلاحاتی پروگرام اور بجلی پر سبسڈی کم کرنے پر بھی اتفاق کیا،کورونا وائرس کے اخراجات کا آڈٹ کروانے کا اتفاق ہواہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث دو سخت فیصلوں کی تیاری کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان فیصلوں کے تحت اسٹیٹ بینک کے قانون میں 50 سے زائد ترامیم کر نے کا فیصلہ کیا گیا، مختلف شعبوں کو 100 ارب روپے سے زائد حاصل انکم ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے جبکہ بجٹ خسارے کیلئے اسٹیٹ بینک کانئے کرنسی نوٹ چھاپنے کا اختیار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…