بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے لئے پریشان کن خبر، یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے حکومتی اراکین کی پی ڈی ایم کو نئی پیشکش

datetime 8  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے کر جتوانے والے اراکین نے پی ڈی ایم کو نئی پیشکش کی ہے۔ اس بات کا انکشاف ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کیا، انہوں نے کہا کہ جن حکومتی اراکین نے یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا ان کا کہنا ہے کہ

اگر آفر قائم ہے تو اعتماد کے ووٹ کے لئے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بھی ن لیگ کی حکومت قائم ہو، انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ جن ایم این ایز نے ووٹ دیے ان کا وزیراعظم کو پتہ ہے، طلال چوہدری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو یہ بھی پتہ ہے کہ کس نے کون سی پارٹی کا ٹکٹ لیا ہے، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو سولہ ایم این ایز کے ناموں کا پتہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا۔ کے اجلاس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات اور اعتماد کا ووٹ لینے پر بات ہوگی۔وفاوی کابینہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اہم قومی معاملات پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات سے متعلق صادق سنجرانی کے لئے ووٹ لینے کی حکمت عملی طے کرے گی۔وفاقی کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا کابینہ ایجنڈاکے مطابق کابینہ براڈ شیٹ سیکنڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے چیرمین اور ممبر کی تنخواہ مراعات کی منظوری دے گی۔آرٹیلری رجمنٹ کے میجر ندیم انجم کی ریٹائرمنٹ کی شق کی تبدیلی کی منظوری دی جائے گی۔ میٹرو بس اسلام آباد منصوبہ پر کابینہ کو

بریفنگ دی جائے گی۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن بل کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش ہوگا۔کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ بنک پاکستان ترمیمی بل 2021 منظوری دی جائیگی۔کابینہ سارک کورونا ایمرجینسی فنڈ میں امداد کی منظوری دے گی۔نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی منظوری دی جائے گی۔اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز

کے نئے لائسنس کے اجراء سے متعلق ایجنڈا پر بات ہوگی۔کابینہ این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔پی ایس کیو سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس کی ڈیپوٹیشن پر تقرری کی منظوری دی جائے۔کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔کابینہ کمیٹی انرجی کے 11 فروری کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…