ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوند کتیرا کے فوائد، مزاج، نقصانات اور استعمال کرنے کا طریقہ

datetime 7  مارچ‬‮  2021
گوند کتیرا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج آپ کو گوند کتیرا کے با رے میں بتاتے ہیں۔ آپ کو اس کے فوائد اور صیحح استعمال اور اس کے علاوہ یہ بھی بتائیں گے کہ اگر گوند کتیرا کو زیادہ استعمال کرتے ہیں یا غلط استعمال کرتے ہیں اور اس کے کیا کیا سائیڈ ایفیکٹ ہوں گے۔

گوندکتیراکا مزاج

گوند کتیرا کا مزاج سرد ہوتا ہے۔ گوند کتیرا کا درخت ہوتا ہے۔ درخت کے تنو ں کٹ لگا دیے جاتے ہیں۔ کچھ دیر بعد ان سے گاڑھا سیال نکلتاہےجو کچھ دیر بعد خود بخود جم جاتا ہے۔ یہ گوند کتیر ا ہوتا ہے۔ گوند کتیر ا سردی مائل سفید ہوتا ہے۔بہت سخت ہوتا ہے۔ اور دیکھنے میں کرسٹل کی مانند لٹکتا ہے۔

گوند کتیرا کےفوائد

اب اس کے فوائد کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ گو ند کتیرا طاقت کا خزانہ ہے۔ اگر گرمیوں کے موسم میں گوند کتیرا کا استعمال کیا جائے تو بہت زیادہ فوائد رکھتا ہے۔ جسم کی گرمی دور کرتا ہے۔ گرمی کے اثرات سے بچاتا ہے۔ ڈی ہائیڈ ریشن نہیں ہونے دیتا۔ اگر آپ گرمی کے موسم میں گوند کتیر ا کا استعمال کرتے رہیں ۔ انشاءاللہ لو وغیرہ بھی نہیں لگتی۔

گوند کتیرا اورمردوں اورعورتوں کے مخصو ص امراض

مردوں اورعورتوں کے مخصو ص امراض میں بہت مفیدہے ۔اگر عورتوں کے مخصوص امراض کےلیے استعمال کروایا جائےتو بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔ خواتین میں نسوانی حسن بڑھانے کے لیے گوند کتیرا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ لمبے عرصے تک جوان رہیں گے ۔ اس سے آپ کے چہرے پر جھر یاں نہیں بنیں گے۔ اگر وہ لوگ جن کے گھٹنوں سے اٹھتے اور بیٹھتے وقت آوازیں آتی ہیں۔ وہ گوند کتیرا کا استعمال لازمی کریں۔ یہ آپ کی جوائینٹ کی لبریکیشن کو بڑھاتا ہے۔یہ آپ کے معدے کے لیے بہت اچھا ہے۔گوند کتیرا کا استعمال اندرونی زخم کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ آپ کے آنکھوں کی روشنی کو بڑھا تا ہے۔

گوند کتیرا استعمال کرنے کا طریقہ

اب اس کے صیحح استعمال کا طریقہ بتاتے ہیں۔ یہ آپ کو کسی بھی پنساری کی دکا ن سے مل جاتا ہے۔ یہ سخت دانوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ آپ نے پندرہ سے بیس گرام گوند کتیرا جو آپ کے پپوٹے کے برابردانے یا دو دانوں کو لے لیں۔ اس کو کسی برتن میں پانی میں بھگو دیں۔اور اس کو ساری رات بھگو دیں۔

جس برتن میں گوند کتیر ا بھگونا ہے اس کا سائز اچھا خاصا ہونا چاہیے ۔کیونکہ گوند کتیراسائز کے مقابلے میں بہت زیادہ پھولتا ہے۔ اس کو صیحح طرح نہیں بھگویاتو اس کو استعمال کر لیں گے تو یہ آپ کے معدے میں جا کر پھولے گا جو کہ آپ کو نقصان پہنچائے گا۔

گوند کتیرا اور دودھ

اس کو عام طور پر شربت ، دودھ یا ملک شیک میں استعما ل کیا جاتا ہے۔

گوند کتیرااورصندل کا شربت

گرمیوں کے موسم میں اگر صندل کے شربت میں اس کو ڈال کر استعمال کیا جائے تو معدہ اور جسم کو بہت زیادہ ٹھنڈ ک پہنچاتا ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بھی گوند کتیرا کا استعمال کرکے اس سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

معدے اور جگر کی گرمی ، چڑ چڑاپن ، سستی ، ہڈیوں میں تکلیف اورپاؤں کی جلن وغیرہ سے چھٹکارے کیلئے

معدے اور جگر کی گرمی ، چڑ چڑاپن ، سستی ، ہڈیوں میں تکلیف اورپاؤں کی جلن وغیرہ سے چھٹکارے کیلئے دہی میں صرف یہ دو دانے ڈال کر کھا لیں۔ پورے موسم گرما میں آپ ہشاش بشاش اور تندرست رہیں گے۔ جوڑوں اور ہڈیوں کی تکالیف انشاءاللہ ختم ہوجائیں گی۔ اس گھریلو نسخہ کو بنانے کے لیے آپ اس لنک پر کلک کریں۔

گوند کتیرا کے نقصانات

یہ بات یادرکھیں کہ ایک ہفتے میں تین دفعہ سے زیادہ استعمال نہیں کرنا۔اب اس کے سائیڈ ایفیکٹ بتا دیتے ہیں۔ اگر آپ غلط طریقے سے استعمال کیاجائے تو جیسا کی اس کا مزاج سرد ہوتاہے۔ اگر آپ کو نزلہ ، زکام، فلو وغیرہ ہے تو قطعاً استعمال نہ کریں۔ گوندکتیرا کا استعمال اسی وقت کرنا چاہیے جب تک سورج نکلا ہو اہے۔ سورج ڈھلنے کے بعد اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ جن لوگوں کو قبض رہتی ہووہ قطعاً استعمال نہ کریں۔ حاملہ خواتین اور فیڈنگ ماں بھی استعمال نہ کریں۔ جو لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔ وہ بھی موٹاپے کا استعمال احتیاط سے کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…