پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پی ایس ایل 6 فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان 

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6 فیکٹ فائنڈنگ پینل کا اعلان لاہو ر(این این آئی) وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمدعباس پر مشتمل 2 رکنی فیکٹ فائنڈنگ پینل کااعلان کردیاگیا ۔ یہ پینل ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے لیے مقررہ بائیو سیکیور پروٹوکولز اور اس سے جڑے ضمنی قوانین کا ازسرنو جائزہ لے گا۔ڈاکٹر سید فیصل محمود آغا خان یونیورسٹی میں شعبہ وبائی امراض میں

بطورسیکشن ہیڈ اور اسسٹنٹ پروفیسر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔ ڈاکٹر سلمہ محمد عباس شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور میں بطور کنسلٹنٹ برائے وبائی امراض اینڈ جنرل میڈیسن  کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔یہ پینل 31 مارچ تک اپنی سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو پیش کرے گا۔اس آزاد پینل کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ  ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے لییتیار کردہ کویڈ 19 ایس او پیز کا ایک جامع اور تفصیلی جائزہ لینے  کے بعد  وہاں موجود کسی بھی خامی کی نشاندہی کرے  اور ہمیں سفارشات پیش کریکہ یہ بائیو سیکیور ماحول کوویڈ فری کیوں نہ رہ سکا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور اپنے میچ آفیشلز کی صحت اور حفاظت سے متعلق بہت سنجیدہ ہے، ہم زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور حالیہ ڈومیسٹک سیزن کے 9 ٹورنامنٹس میں اس کا عملی مظاہرہ بھی کرچکے ہیں۔ اس میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ماہرین پر مشتمل اس آزاد پینل کی تقرری کا واحد مقصد ایک ایماندارانہ ، تعمیری اور بامقصد جائزہ لینا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ یہ آزاد پینل ایونٹ اور ہوٹل کے عملے ، میڈیکل اینڈ کمپلائنز افسران، ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ سمیت  تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سیرابطہ قائم کرے گا تاکہ ہمیں بہتر اندازہ ہوسکے کہ یہ کیسز کیسے سامنے آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تفصیلی جائزے کے بعد یہ آزاد پینل  اپنی سفارشات ہمیں پیش کرے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…