لاہور(نیوزڈیسک) لاہور سے کراچی جانے والی عید سپیشل ٹرین دوسرے روز بھی پانچ مسافروں اور عملے کے چند افراد کو لیکر تقریبا خالی کراچی روانہ ہوئی ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کیلئے عید اسپیشل ٹرینوں پرمسافر وں کی عدم دلچسپی کے باعث کسی مسافر نے بھی ایڈوانس بکنگ نہیں کروائی جس کی وجہ سے گزشتہ روز کی طرح اتوار کو دن گیارہ بجے روانہ ہونے والی عید اسپیشل ٹرین بھی خالی لاہور سے کراچی روانہ ہوئی ۔ ہفتے کے روز کراچی سے سپیشل ٹرین 200مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی لیکن راستے میں دیگر شہروں سے بھی مسافروں کی بکنگ تھی، یوں اس ٹرین سے کل 700مسافروں نے استفادہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ لاہور سے کم مسافروں کے باوجود کراچی کیلئے ٹرین چلانا اس لیے ضروری ہے کہ یہ ٹرین کراچی جائے گی تو وہاں سے زیادہ تعدادمیں مسافروں کو لے کر آئے گی۔ یک طرفہ ٹرین چلانا پاکستان ریلوے کے لئے ممکن نہیں ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں