اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

اللہ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے، حمائمہ ملک کی خواہش

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ اللہ مجھے ساری زندگی حجاب پہننے کی توفیق دے۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام سٹوری پر نور بخاری کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اپنی رہنمائی کرنے پر نور کی تعریف کرتے ہوئے ان کے نام ایک خوبصورت پیغام بھی لکھا۔حمائمہ ملک نے لکھا کہ زندگی میں بہت کم لوگ

ایسے ہوتے ہیں جو آپ سے کچھ حاصل کرنے کی توقع نہیں رکھتے لیکن وہ آپ کیلئے اچھے ہوتے ہیں۔اداکارہ نے نور بخاری کو نورانی کہتے ہوئے دعا دی کہ آپ کو ہمیشہ فیض یاب رکھے‘۔حمائمہ نے اپنی پوسٹ میں نور کی جانب سے انہیں سکارف تحفہ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ مجھے یہ سکارف پہننا پسند ہے، اللہ مجھے اپنے پسندیدہ لوگوں میں شامل فرمائے اور پوری زندگی اسکارف پہننے کی توفیق عطا فرمائے۔ دوسر ی جانب سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ اگر معاشرے میں طبقات کی تقسیم کو ختم کرنا ہے تو ملک میں ایک ہی طرح کا تعلیمی نصاب ہونا چاہیے ، ہم جتنے مرضی اشاریے بڑھا چڑھا کرپیش کر لیں لیکن جب تک شرح خواندگی کے اشاریے اوپر نہیں جائیں گے ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر حکومت کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس کے لئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے جس میںایمر جنسی کے نفاذ کی طرز پر اقدامات ہونے چاہئیں ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اب روایتی تعلیم کی بجائے معیاری تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنا ہو گی اورجدیدتعلیم کی جانب پیشرفت کی جائے ۔انہوںنے کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس کے لئے حکومت غریب گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کرے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…