ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

چینی کی فی کلو قیمت دوبارہ 100 روپے سے تجاوز کر گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافے نے مہنگائی کو بھی پر لگا دیے ہیں، کراچی میں چینی کی قیمت سو روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے، تمام تر دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے، کراچی کے عوام ریٹیل پر چینی فی کلو 105 روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی میں مزید 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کی شرح14.95 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق چکن 13 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اوراس کی اوسط فی کلو قیمت 263 روپے 58 پیسے ہوگئی، چینی 2 روپے 64 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جس سے ا س کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے ہوگئی۔ دال ماش 3 روپے 64 پیسے،دال مسور ایک روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 37 پیسے اور دال چنا 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 81 پیسے اور آلو ایک روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بیف 92 پیسے اور مٹن 35 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، مٹن کی اوسط قیمت 1001.57 اور بیف 477 روپے فی کلو ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ،دہی، انڈے، صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ملک میں 5 اشیا ء سستی ہوئیں، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 8 روپے 4 پیسے، لہسن 17 روپے 29 پیسے فی کلو،گڑ، ٹماٹر، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے 24 اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی پر سخت نوٹس لیا ہے لیکن اس کے باوجود مہنگائی کا جن قابو میں ہی نہیں آ رہا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…