اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اندھا بانٹے ریوڑیاں، مڑ مڑ اپنوں کو دے سینٹ الیکشن ، کو ن سا امیدوار کس کا رشتے دار ہے؟

datetime 3  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے کے پی کے میں سینیٹ انتخابات کے لیے 11 امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدوار محسن عزیز ، فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور ذیشان خانزادہ ارب پتی صنعت کار ہیں۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور ذیشان خانزادہ سابق سینئر وزیر خیبرپختونخوا عاطف خان کے رشتے دار ہیں

جب کہ لیاقت ترکئی صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے والد ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر دوست محمد محسود اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند کا شمار وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ نجی اللہ خٹک کا تعلق مڈل کلاس سے ہے جب کہ خواتین کی نشستوں پر ثانیہ نشترکو احساس پروگرام بہتر انداز میں چلانے اور فلک ناز چترالی کو پارٹی کی دیرینہ ورکر ہونے پر ٹکٹ دیا گیا۔ اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار گردیپ سنگھ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کابینہ میں شامل سورن سنگھ کے برادر نسبتی ہیں،سینیٹ انتخابات میں اے این پی کے امیدوار ہدایت اللہ خان بھی ارب پتی ہیں، اے این پی کے دیگر امیدواروں کا تعلق متوسط گھرانوں سے ہے۔ جے یو آئی(ف) نے جنرل نشست پرمولانا عطا الرحمان کو ٹکٹ دیا جو مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں، جے یو آئی کے دیگر امیدواروں کا تعلق مڈل کلاس خاندانوں سے ہے اور وہ پارٹی کے پرانے کارکن ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل نشست پرفرحت اللہ بابر جب کہ خواتین کی

نشست پرشازیہ طہماس کو ٹکٹ دیا، دونوں پارٹی کے وفادار اور پرانے کارکن ہیں ۔مسلم لیگ(ن) نے جنرل نشست پر عباس آفریدی کو امیدوار بنایا ہے جو ارب پتی ہیں، (ن) لیگ کے دیگر امیدواروں کا تعلق مڈل کلاس خاندانوں سے ہے۔ جماعت اسلامی کے تمام امیدوار پارٹی کے پرانے

کارکن ہیں جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد چار ہے۔ پارٹی کی جانب سے جنرل نشست پرتاج محمد آفریدی میدان میں ہیں جو ارب پتی ہیں اور ان کے دو بھتیجے رکن اسمبلی ہیں۔تاج محمد آفریدی شاہ جی گل کے چھوٹے بھائی بلاول آفریدی اور شفیق شیر آفریدی کے چچا ہیں جب کہ شکیل آفریدی تاج آفریدی کے بھتیجے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…