جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، پاکستانیوں کی دولت میں اربوں روپے کا اضافہ 

datetime 2  مارچ‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے45964.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ65.70فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 69ارب24کروڑ7لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت سے8.36فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46077پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد برقرارنہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہاورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس370.84پوائنٹس کے اضافے سے45964.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس179.90پوائنٹس کے اضافے سے19235.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 265.24پوائنٹس کے اضافے سے31534.49پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے274کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت81کھرب63ارب57کروڑ76لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب32ارب81کروڑ83لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت 135روپے کے اضافے سے1940روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت95.87روپے کے اضافے سے1935.87روپے ہوگئی جب کہ وائتھ پاک49.60روپے کی کمی سے 935.40روپے اورگیٹرن اندسٹریز  کے حصص کی قیمت44.24روپے کی کمی سے545.75 روپے ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…