جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

55 سال کے ڈی ایس پی نے 19 سالہ کانسٹیبل سے شادی کرلی

datetime 1  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی ایس پی نے نئی بھرتی ہونیوالی 19سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی رچا لی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناروال میں 55سالہ ڈی ایس پی صابر چٹھہ سوہاہ سے تعلق رکھنے والی 19سالہ کانسٹیبل اقراء کو دیکھتے ہی ان کی محبت میں گرفتار ہو ئے

اور فوراً بغیر کسی تاخیر کے نکاح کر لیا ۔ قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل اقراء نئی بھرتی ہوئی تھی ۔ دونوںنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل کا انبار لگا ہوا ہے ۔ ڈی ایس پی کی شادی کی خبر پرسوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار دیکھنے میں آرہا ہے کچھ کا کہنا ہے کہ دونوں نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے کوئی بدکاری تو نہیں کی ہے ، یہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوسرے کیساتھ اگر خوش ہیں تو کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ۔ تاہم ڈی ایس پی کے اس اقدام کو عوام نے کھل کر سراہا اور مبارکباد پیش کی ہے ۔ لیکن کچھ صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی نے اپنی بیٹی سے کم عمر والی اقرا سے شادی کی جو سرا سر غلط ہے ۔ ہر طرف میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ صارفین کی جانب سے صابر چٹھہ اور اقراء کی عمرکے فرق پر تنقید کی جارہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…