لاہور۔۔۔۔لاہور میں 5دکانوں سے850 کلو مردہ مرغیوں کاگوشت برا مد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیواسٹاک نے ایک اطلاع پر ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپا مارا جہا ں5 دکانوں سے مردہ مرغیوں کا اور غیرمعیاری فروزن 850کلو گوشت برا مد ہوا۔ضلعی انتظامیہ نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں 3 دکانداروں کو گرفتار کیا ہے۔

























