بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سابقہ حکومت نے معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کیا ہوا تھا ،خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے کہا ہے کہ پہاڑ جیسے مسائل ورثے میںملنے اور کورونا وباء کے باوجود حکومت نے بروقت اور درست فیصلوں سے معیشت کو سنبھالا دیا ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کیا ہوا تھا اور اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ،

ہمارے پاس آپشن تھا کہ کورونا وباء میں ہم رپورٹنگ نہ کریں لیکن ہم نے پیشرفت جاری رکھی اور فیٹف نے کہا ہے کہ بلیک لسٹنگ پاکستان کیلئے اب آپشن نہیں رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تحریک انصاف سمن آباد ٹائون حلقہ این اے126کی صدر شگفتہ سجادکی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حلقے کے بنیادی مسائل اورپارٹی کے تنظیمی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت اور مشکل فیصلوں کے ذریعے معیشت کو درست سمت میں گامزن کر لیا ہے جس کے بتدریج مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی موثرمیکنزم بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت گزارلیا ہے او راپوزیشن اپنے منفی پراپیگنڈے سے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتی ۔حماد اظہر نے یقین دہانی کرائی کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…