پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب کے پیچھے کس نے اہم کردار ادا کیا؟نام سامنے آگیا

28  فروری‬‮  2021

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے نومنتخب سینیٹر کامل علی آغا سے پارٹی کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلیم بریار نے کامل علی آغا

کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ کامل علی آغا نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی کاوشوں کی بدولت پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ انتخاب ممکن ہوا، پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے افہام و تفہیم کی فضا پیدا کی جس سے بلا مقابلہ انتخاب کا ہدف حاصل کر کے ممکنہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح سینیٹ کے فلور پر پارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی سینیٹ کے حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہیں، پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ عوام اور ملکی مفاد کی سیاست کی ہے اور ہر فورم پر عوامی ایشوز کو بھرپور انداز سے اٹھایا ہے، امید ہے کہ باقی صوبوں اور مرکز میں بھی سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…